the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
فوروہیلر بائک کی تیاری ’ کل ہند سطح پر تیسرا مقام‘دو ایوارڈس

حیدرآباد۔ 22؍ اگسٹ ۔ مفخم جاہ کالج آف انجینیرنگ اینڈ ٹکنالوجی نے قومی سطح کے مقابلہ QUAD TORC 2014 میں کل ہند سطح پر تیسرا مقام حاصل کیا ۔ انڈین سوسائٹی آف نیو ایرا انجینیرس ISNEE کے زیر اہتمام یہ مقابلہ ایس آر ایم یونیورسٹی ‘ این سی آر کیمپس میرٹھ میں منعقد ہوا ۔ ملک بھر سے 32 کالجس کی ٹیموں نے حصہ لیا ۔ 17 ٹیمیں کوالیوائی ہوئیں ۔ صرف چار ٹیمیں فائنل راونڈ میں رسائی کی اہل ثابت ہوئیں ۔
اس مقابلہ کا مقصد فارم ٹو ٹاون فوروہیلر بائک کی تیاری تھا جو دوردراز کے پہاڑی علاقوں میں کارآمد ثابت ہوسکے ۔ اس مقابلہ میں پیش کی گئیں QUAD BIKES کو ڈیزائننگ ‘ پائداری ’ مارکٹنگ پریزنٹیشن ‘ ‘ایندھن کی کفایت ‘ لاگت ’ رفتار ’ بریکنگ ٹسٹ کی کسوٹی پر پرکھا گیا ۔ فائنل راونڈ میں صرف چار ٹیمیں تین گھنٹے کے مسابقتی دوڑ میں و 47 laps کی ستکمیل کرسکی ۔ جس پر اسے کلہ ہند سطح پر تیسرے انعام کا مستحق قراردیا گیا جبکہ ساوتھ انڈیا میں اسے



پہلا مقام حاصل ہوا ۔ ایم جے کالج کی ٹیم نے بسٹ بزنس پلان ایوارڈ حاصل کیا جس کی اساس پر اسے نیشنل گو۔ کارٹنگ ایونٹ میں فری انٹری کا استحقاق حصال ہوا ۔ بسٹ ڈرائےؤر کا ایوارڈ بھی اسی ٹیم نے حاصل کیا ۔ ایم جے کالج کی ٹیم بی ای میکانیکل اور پروڈکشن انجینیرنگ کے 17 طلباء دو فیکلٹی اڈوائزرس جناب محمد وقارمحی الدین اور ڈی سرینواس پر مشتمل تھی ۔ پروفیسر ایس قادرولی ہیڈمیکانیکل انجینیرنگ ڈپارٹمنٹم اور ڈاکٹر بشیر احمد ڈائرکٹر کم اڈوائزر ایم جے کالج نے تعاون کیا ۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جناب ظفر جاوید سکریٹری سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی نے کہا کہ مفخم جاہ کالج آف انجنےئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے طلبہ نے انجینئرنگ کے ہر شعبہ میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی شناخت پیدا کی ہے ۔ اس موقع پرجناب خاں لطیف خان چیرمین ، جناب محمد جعفر اور ڈاکٹر میر اکبر علی خان کے علاوہ پرنسپل فرحت اللہ حسینی بھی موجود تھے۔ بعد ازاں فور ویلر بائک کے ڈرائیونگ کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.